Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایلم پلی سے حیدرآباد پانی لے جانے کی سخت مخالفت

ایلم پلی سے حیدرآباد پانی لے جانے کی سخت مخالفت

کریم نگر میں بی جے پی ضلع صدر کے سرینواس ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جب سے ٹی آر ایس حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔ تلنگانہ کی عوام اس امید میں تھی کہ تلنگانہ کی علحدہ حکومت کے قیام کے بعد تمام مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ قدرتی وسائل پانی کوئلہ ، لکڑی وغیرہ بھی ہمارے ہیں ہم یہاں سے منتقل ہونے نہ دیں گے ۔ اس نعرے کے ساتھ جدوجہد شروع کی گئی تھی ۔ بی جے پی ضلع صدر کے سرینواس ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ آر اینڈ بی ہاوز میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایلم پلی پراجکٹ سے حیدرآباد سدی پیٹ ایری ویلی کو پانی لے جایا جارہا ہے ۔ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ایس آر ایس پی میں دو سال سے پانی کی کمی ہے ۔ یہاں کریم نگر کی عوام کو زرعی ضروریات اور پینے کے پانی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ اب کے سی آر حکومت کریم نگر عوام کی زرعی ضروریات اور پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے بجائے ایلم پلی پراجکٹ کے پانی کو ضلع کو نہ دیتے ہوئے آندھرائی قائد نے جو طرز عمل اپنائے ہوئے تھے اب کے سی آر نے بھی وہی طریقہ اپنایا ہے ۔ یہ جمہوری حکومت نہیں ہے ۔ بلکہ آمرانہ طریقہ پر من مانی فیصلے کر رہے ہیں ۔ یہ طریقہ کار ناقابل برداشت ہے ۔ پہلے سری پد ایلم پلی پراجکٹ کا پانی کریم نگر کی ضروریات کی تکمیل کے بعد ہی آگے جانے دیا جائے گا ۔ کانگریس حکومت اپنے دور اقتدار میں اس پراجکٹ کی تکمیل میں کافی بدعنوانیاں کی ہے ۔ نہروں کی کھدوائی کی جگہ پہلے پراجکٹ کی تعمیر کا کام پورا کیا جانا تھا ۔ اب کانگریس کسانوں کا نام لے کر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔ جبکہ ٹی آر ایس اور کانگریس دونوں ہی بدعنوانیوں میں مبتلا ہیں ۔ اب بی جے پی عوام اور کسانوں کے تعاون سے حکومت کے غلط طرز عمل اور من مانی فیصلوں کے خلاف سخت آندولن شروع کر رہی ہے اور کل سے ہی سی آئی دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔ سی آئی کے دفاتر کے گھیراؤ کیلئے عوام اور کسانوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں ستیش کیشوا راؤ ، روی کمار گوڑ ، سنجیوا ریڈی وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT