Friday , September 21 2018
Home / دنیا / ایلٹن بان کیساتھ ایوارڈ کا حصول اعزاز : شاہ رخ خان

ایلٹن بان کیساتھ ایوارڈ کا حصول اعزاز : شاہ رخ خان

ڈاؤس ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ایلٹن جان اور کیٹ بلاکٹ کے ساتھ 24 واں کرسٹل ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے وہ خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ سالانہ کرسٹل ایوارڈس تقریب جو عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سوئزرلینڈ کی تفریح گاہ میں منعقد ہوئی ہے جس میں معروف و ممتاز اداکاروں کے کارناموں کا جشن منایا جاتا ہے جو دنیا کی حالت بہتر بنانے غیرمعمولی عزم و جستجو کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے کہا کہ ’’عالمی اقتصادی فورم کا 24 واں کرسٹل ایوارڈ ایلٹن جان اور کیٹ بلاکٹ کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے فخر و اعزاز محسوس کررہا ہوں ۔ یہ میرا ایک اہم اور پسندیدہ لمحہ تھا ‘‘ ۔ عالمی اقتصادی فورم نے کہا کہ ’’ہندوستان میں خواتین اور بچوں کے کاز کی قیادت کیلئے شاہ رخ خاں کو یہ ایوارڈ دیا گیاہے ‘‘۔ ماضی میں امیتابھ بچن ، ملیکاسارہ بھائی ، اے آر رحمن ، شبانہ اعظمی ، روی شنکر اور امجد علی خاں بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT