Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ایل آر ایس درخواستوں کی جلد یکسوئی کی مساعی

ایل آر ایس درخواستوں کی جلد یکسوئی کی مساعی

16 اور 17 نومبر کو میلے، کمشنر بلدیہ کی زونل کمشنرس کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 11نومبر (سیاست نیوز) دو سال سے لے آوٹ ریگیولائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کی درخواستوں پر عمل آوری جاری ہے اور ان درخواستوں کی جلد یکسوئی اور عوام کی سہولت کیلئے 16 اور 17 نومبر کو ایل آر ایس میلے منعقد کرنے کیلئے کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر جی جناردھن ریڈی نے تمام زونل کمشنرس کو ہدایت دی۔ ایل آر ایس کیلئے بلدیہ میں روزانہ اوسطاً 150 درخواستیں موصول ہورہی ہیں اور بلدیہ میں تاحال 84 ہزار جبکہ جی آر ایس کیلئے 1.31 درخواستیں دی گئی ہیں اور ایل آر ایس درخواستوں کی تنقیح دو سال سے جاری ہے اور ان درخواستوں 71,628 قابل حل ہیں، جن میں سے 40 ہزار سے زائد درخواستوں کی تنقیح کی گئی ہے اور دو ہزار درخواستوں کی تنقیح اور زمینات کا جائزہ وغیرہ کام باقی ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کے بعد ایل آر ایس فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد درخواستیں برفدان کی نظر کردی گئی ہیں۔ درخواستیں آن لائن ہیں۔ عوام کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی درخواست گذاروں نے کمشنر سے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کیا جس پر کمشنر نے ان درخواستوں کو حل کرنے کے مقصد ایل آر ایس دو یومی میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT