Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ایل او سی پار بس سرویس سولہویں ہفتے معطل

ایل او سی پار بس سرویس سولہویں ہفتے معطل

پاکستان آرمی کی طرف سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی بنیادی وجہ
جموں 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پونچھ ۔ راولکوٹ روڈ پر سرحد پار کی بس سرویس جو جموں و کشمیر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کو جوڑتی ہے، پاکستان کی طرف سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے سبب آج سولہویں ہفتے بھی معطل کردی گئی۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ یہ بس سرویس پاکستانی طرف سے بھاری فائرنگ اور شلباری کے سبب 10 جولائی کو معطل کی گئی تھی تب سے کوئی بس چکندا باغ سے لائن آف کنٹرول کے پار نہیں گئی ہے۔ ایل او سی ٹریڈ (پونچھ) کے سرپرست محمد تنویر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہفتہ وار ایل او سی پار بس سرویس جو پونچھ ۔ راولکوٹ روڈ سے گزرتی ہے، آج بھی بدستور معطل ہے۔ ایل او سی بس سرویس گزشتہ 16 ہفتوں سے بند ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بس سرویس بند کرنے کی وجہ پاکستانی آرمی ہے جو وقفے وقفے سے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے پاس گولہ باری اور فائرنگ میں ملوث ہوتی رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ سردست اس سرویس کے احیاء کے تعلق سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے اور فی الحال چکندا باغ کے ذریعہ تجارت نہیں ہورہی ہے۔ جموں و کشمیر نے رواں سال ایل او سی کے پاس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بدترین سرحدی جھڑپیں دیکھی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT