Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / ایل او سی کے اوڑی سیکٹر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک عام شہری زخمی

ایل او سی کے اوڑی سیکٹر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک عام شہری زخمی

سری نگر۔10جولائی(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک عام شہری زخمی ہوگیا ہے ۔ زخمی ہونے والے شہری کی شناخت نمبلہ رچاوالی کے رہنے والے 40سالہ عبدالحمید لون ولد عبدالرشید کی حیثیت کی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عبدالحمید لون ایل او سی کے اوڑی سیکٹر میں رستم پوسٹ کے نذدیک نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے شدید طور پر زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا ‘علاقہ میں جنگجوؤں کی دراندازی کو روکنے کے لئے بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT