Tuesday , December 18 2018

ایل او سی کے علاقوں میں پاکستانی آرمی کی شلباری

چندی گڑھ میں پاکستانی اسمگلر ہلاک ، سرحد پر ایک دیگر کی گرفتاری
جموں ؍ چندی گڑھ ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی دستوں نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج ایل او سی کے پاس شہری علاقوں میں مارٹر شل برسائے ، پولیس نے یہ بات کہی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس شلباری کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو زخم آئے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی نے تقریباً 11 بجے دن پونچھ کے سرحدی علاقوں میں شلباری کی ۔ یہ شل لائن آف کنٹرول کے پاس ہندوستانی علاقہ میں کافی فاصلے تک اندر گرے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ پاکستانی دستوں نے پونچھ کے دیگر علاقہ میں بھی ایل او سی کے پاس اسی طرح کی شلباری کی ۔ 9 فبروری اور اُس سے قبل بھی پاکستان کی طرف سے شلباری ہوئی ہے ۔ رواں سال اس طرح کی خلاف ورزی میں جملہ 18 افراد ہلاک ہوئے اور زائد از 75 زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران چندی گڑھ میں ایک پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کردیا گیا اور ایک دیگر کو بی ایس ایف والوں نے پنجاب میں آہوہار سیکٹر کے پاس ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑ لیا۔ بی ایس ایف کے مطابق بارڈر آؤٹ پوسٹ جگناتھ کے قریب تلاشی مہم کے نتیجہ میں ایک پستول ، دو میگزین ، سات کارتوس اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT