Tuesday , December 11 2018

ایل اینڈ ٹی اسکام ،ایف آئی آردرج کرنے نسیم خان کا مطالبہ

ناگپور21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کے پوئی علاقے میں واقع عالمی شہرت یافتہ کمپنی لارسن اینڈ ٹابرو کمپنی (ایل اینڈ ٹی) پر کروڑوں روپوں کی ملکیت کی قطعہ اراضی پر جعلسازی کے تحت بلند و بالا عمارتین تعمیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد ریاستی حکومت نے کمپنی کے انتظامیہ کے ڈائریکٹرزاور دیگر افراد کے خلاف سات دنوں کے اندرایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران آج یہان سابق وزیر اور سینئر کانگریس کے رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے توجہ طلب تحریک کے ذریعے ایوان میں یہ معاملہ اٹھایا اور بتایا کہ مضافات کے پوئی علاقے میں کروڑوں روپوں ملکیت کی ایک قطعہ اراضی صنعتی کاموں کے لئے مختص کی گئی تھی جس پر کمپنی نے ایک صنعتی ڈھانچہ تعمیر کیا تھا نیز اراضی کا ایک بڑا حصہ جو کمپنی کو درکار نہیں تھا اسے قانون کے مطابق حکومت کو واپس کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن کمپنی نے بجائے اسے واپس کرنے حکومت کے رو برو یہ جواز پیش کیا کہ اس اراضی پر کمپنی اپنا ایک نئی صنعت کھولنے والی ہے جس سے سینکروں افراد کو روزگار حاصل ہوگا لہذا اراضی کو اس کے قبضہ میں رہنے دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT