Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایل بی اسٹیڈیم پر کل مودی کا جلسہ

ایل بی اسٹیڈیم پر کل مودی کا جلسہ

حیدرآباد 20 اپریل ( این ایس ایس ) بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی 22 اپریل کو شہر کے وسیع و عریض لعل بہادر اسٹیڈیم پر اپنی پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ پولیس عہدیداروں نے آج ایل بی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جلسہ گاہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ جلسہ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ بی جے پی اور تلگودیشم قائدین نے بھی اس مقام کا معائنہ کرنے کے بعد درکار انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون کملا سن ریڈی نے کہا کہ بالخصوص سکیوریٹی اداروں سے موصول ہونے والی وارننگس کے پیش نظر جلسہ کے موقع پر سخت ترین سکیوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اور جلسہ کے سکیوریٹی پہلووں کو ملحوظ رکھتے ہوئے 1000 سکیوریٹی اہلکار و عہدیدار تعینات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT