Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / ایل بی نگر اور منچال میں دو افراد کی خودکشی

ایل بی نگر اور منچال میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر اور منچال کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افر اد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ہی واقعات میں دو افراد شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 35سالہ مہیش جو پیشہ سے مارکیٹنگ کرتا تھا ایل بی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے گھریلو تنازعات اور مالی پریشانی سے یہ شخص تنگ آچکا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ منچال پولیس کے مطابق34سالہ مہندر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور خرابی صحت اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT