ایل بی نگر تا میاں پور میٹرو سرویس متاثر، برقی تار ٹوٹ گیا

حیدرآباد 13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )حیدرآباد میٹرو میں ایل بی نگر تا میاں پور روٹ سفر کرنے والے مسافرین میں اُس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بالانگر اسٹیشن پر میٹرو ٹرین کا بجلی کا تار ٹوٹ گیا اور ٹرین رک گئی ۔اس اطلاع کے ساتھ ہی فوری طورپر اس کی مرمت کی کوششیں شرو ع کردی گئیں۔میٹرو کے افسروں نے کہا کہ اس تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے فوری بعد میٹرو ٹرین کو دوبارہ بحال کردیاگیا اور دیگر ٹرینوں کو شیڈول کے مطابق چلایاگیا تاہم مسافرین نے اچانک ٹرین کے رک جانے پر تشویش کااظہار کیا ۔میٹرو حکام نے بتایا کہ بالانگر اسٹیشن میں اس واقعہ کے بعد میاں پور۔امیرپیٹ ٹرینیں روک دی گئی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT