Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ایل بی نگر میں انٹرنیٹ سنٹرس پر دھاوے

ایل بی نگر میں انٹرنیٹ سنٹرس پر دھاوے

حیدرآباد۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے ایل بی نگر علاقہ میں واقع کئی موبائل فونس کی دکانات اور انٹرنیٹ سنٹرس پر دھاوا کرتے ہوئے بعض افراد کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر فحش مواد اَپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے۔ ذرائع نے کہا کہ ایس او ٹی نے آج اچانک کارروائی کرتے ہوئے ایل بی نگر علاقہ میں مخصوص دُکانات پر دھاوے کئے اور وہاں کی تلاشی لینے پر انٹرنیٹ سنٹرس کے مالکین، موبائل فونس پر فحش و مخرب اخلاق مواد اَپ لوڈ کرنے میں مصروف تھے۔ ایس او ٹی نے انہیں فوری حراست میں لے کر مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔ اسی طرح ایس او ٹی نے ایک اور کارروائی کے دوران علاقہ گگن پہاڑ میں دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر گھریلو پکوان گیاس کی ری فیلنگ میں ملوث دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 65 سیلنڈرس برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT