Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایل بی نگر میں سرقہ کی سنگین واردات

ایل بی نگر میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں سارقوں نے پھر ایک مرتبہ سنسنی مچادی خواتین کے قبضہ سے رہزنی کی وارداتوں سے پریشان پولیس کیلئے اب سارقوں کی سرگرمیاں چیالنج بنتی جارہی ہیں ۔ رہزنی کے بعد اب نقب زنی اور سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ کل رات پیش آیا ۔ ایل بی نگر حدود میں پیش آیا جہاں سارقوں نے ایک شوروم کی دیوار میں نقب زنی کرتے ہوئے کثیر مقدار میں الیکٹرنک اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس مارٹ شوروم واقعہ ایل بی نگر کے عقبی حصہ کی دیوار میں نقب کرتے ہوئے شوروم سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT