Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ایل بی نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ

ایل بی نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ

مشتبہ افراد گرفتار، موٹر گاڑیاں ، گیاس سلینڈرس ضبط
حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) راچہ کنٹہ پولیس نے آج ایل بی نگر حدود میں کارڈن سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایل بی نگر پولیس حدود کے این ٹی آر نگر میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس نے بھاری جمعیت کے ساتھ آپریشن انجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ کی قیادت میں یہ آپریشن انجام دیا گیا۔ جس میں 4 اے سی پی، 22انسپکٹران پولیس 40 سب انسپکٹرس اور 349 پولیس کانسٹبلس نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 50 موٹر سیکل اور 15 آٹوز اور 13 گیس سلینڈرس کو ضبط کرلیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والے دو ٹھکانوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیا گیا۔ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر گٹکھا فروخت کرنے والے اور بیلٹ شاپس کے خلاف کارروائی انجام دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT