ایل جی پی گھوٹالہ: ایک اور بی جے پی لیڈر سے پوچھ تاچھ

کلکتہ۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایل جی پی گیس گھوٹالہ میں کلکتہ پولیس نے کارروائی تیز کرتے ہوئے جوڑا سانکو پولیس نے بنگال بی جے پی کے سینئر لیڈر سیانتانو باسو سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔اس معاملے میں بی جے پی لیڈر رنجیت مجمدار کی گرفتاری ہوچکی ہے ۔رنجیت مجمدار اور سیانتاباسوسمیت کئی بی جے پی لیڈروں پر ایل جی گیس ڈیلر شپ دلانے کے نام پر روپے لینے کا الزام ہے ۔اس سے قبل مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ بنگال پولیس لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تاکہ پارٹی کمزور ہواور یہ سب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشاروں پر ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT