Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایل جی کے جدید رینج کے اولیڈ ٹی وی متعارف

ایل جی کے جدید رینج کے اولیڈ ٹی وی متعارف

ڈولبی ٹیکنالوجی سے گھر بیٹھے تھیٹر میں فلم دیکھنے کا احساس
حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) الیکٹرانک اشیاء بنانے والے عالمی شہرت یافتہ ادارہ ایل جی کی طرف سے ڈولبی ٹیکنالوجی پر مبنی اولیڈ ٹیلی ویژن سیٹس کی ایک نئی رینج ہندوستانی الیکٹرانکس مارکٹ میں داخل ہوگئی۔ اولیڈ رینج میں ڈولبی ویژن اور ڈولبی ایئٹاس نمایاں خصوصیات ہیں جس میں اس جدید ٹیلی ویژن کے ناظرین کو اپنے گھروں میں سنیما ہال جیسے نظارہ کا احساس ہوگا۔ ایل جی 2017 اولیڈ کے مختلف ماڈلس کا استعمال کنندگان انتہائی معیاری انداز میں قد آدم کی تصاویر بالکل صاف شفاف رنگوں اور عکس کے ساتھ حسین مناظر کا ایسا نظارہ کرسکیں گے کہ اُنھیں فلم کے بجائے حقیقی مناظر دیکھنے کا گمان ہوگا۔ ایل جی الیکٹرانکس میں ہوم انٹرٹینمنٹ کے ڈائرکٹر یونچل پارک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے ماڈلس میں منفرد اور انتہائی انقلابی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ڈولبی لیباریٹریز کے سینئر نائب صدر اور چیف مارکٹنگ آفیسر باب بورچرس نے کہاکہ ’’تجدید و اختراع کے محاذ پر ڈولبی ہمیشہ ہی سب سے آگے رہا ہے اور اپنی مہارت و عصری ٹیکنالوجی کی بنیاد پر صارفین کو تفریح کے انتہائی دیدہ زیب مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایل جی سے تعاون و اشتراک نے نئے اولیڈ ٹیلی ویژن رینج کے ذریعہ بہترین تصاویر، حقیقی رنگ اور آواز فراہم کیا ہے جس سے گھریلو تفریحات کو ایک نیا تجربہ اور انوکھا احساس دیا ہے۔ اولیڈ ٹی وی کا کلیدی پیغام سادگی کے ساتھ عصری مہارت ہے۔ جس سے کنکٹیویٹی (رابطہ) بہتر بنانے کے لئے اسمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ تازہ ترین ویب استعمال اور میجک ریموٹ بھی اس کی دیگر اہم خصوصیات ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT