Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ایل رمنا اور دیاکر راؤ کی سیکیورٹی میں تخفیف ٹی آر ایس حکومت کے اقدام پر تلگودیشم کی تنقید

ایل رمنا اور دیاکر راؤ کی سیکیورٹی میں تخفیف ٹی آر ایس حکومت کے اقدام پر تلگودیشم کی تنقید

حیدرآباد ۔26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ریاستی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی جہاں عوامی مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر جدوجہد کررہی ہے تو وہیں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ دینے کے بجائے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین کے خلاف انتقامی کارروائی کے اقدامات کررہی ہے ۔ آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی و رکن پولیٹ بیورو تلگودیشم پارٹی مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین کے خلاف انتقامی کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر تلگودیشم پارٹی قائدین کی سیکیورٹی سے دستبرداری احتیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں متحدہ ریاست آندھراپردیش حکومت کے بحیثیت وزیر ‘ رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے فی الوقت بحیثیت تلنگانہ تلگودیشم پارٹی صدر کے عہدے پر فائز مسٹر ایل رمنا کو فراہم کردہ 1+1 سیکیورٹی سے دستبرداری اختیار کرلئے جانے کا مکتوب حکومت سے وصول ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کیلئے سیکیورٹی فراہمی کا جائزہ اجلاس 4ستمبر کو منعقد ہوا تھا  اور سیکیورٹی سے دستبرداری کا مکتوب 24اکٹوبر کو روانہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے فی الوقت قائد تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کے عہدے پر فائز مسٹر ای دیاکر راؤ کو فراہم کی جانے والی 1+3 اسکارٹ سے دستبرادری اختیار کرلی گئی ۔ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت یہ تصور کررہی ہیکہ تلگودیشم پارٹی قائدین کو سیکیورٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT