ایل سلواڈور کے قریب بحرالکاہل میں طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ

سان سلواڈور، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحر الکاہل کے علاقے میں ایل سلواڈور کے قریب پیر کو رات گئے زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور سے 170 کلو میٹر جنوب مشرق کی طرف آیا اور اس کا مرکز زمین میں 70 کلو میٹر کی گ

سان سلواڈور، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحر الکاہل کے علاقے میں ایل سلواڈور کے قریب پیر کو رات گئے زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور سے 170 کلو میٹر جنوب مشرق کی طرف آیا اور اس کا مرکز زمین میں 70 کلو میٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔ پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی لہریں پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ تاہم یہ لہریں بہت بڑی اور تباہ کن نہیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT