Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر جی ایل راؤ کو ہال آف فیم کا اعزاز

ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر جی ایل راؤ کو ہال آف فیم کا اعزاز

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) ڈاکٹر گولہ پلی این راؤ، فاؤنڈر اینڈ چیر ، ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کو باوقار 2017 اپتھالمولوجی ہال آف فیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کو امریکن سوسائٹی آف کیرٹیکٹ اینڈ ریفریکٹیو سرجری (ASCRS) کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔ انھیں یہ اعزاز ASCRS کی سالانہ میٹنگ میں 6 مئی کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی انڈکشن تقریب میں دیا جائے گا۔ اس اعزاز کے لئے منتخب دو اشخاص میں ڈاکٹر جی این راؤ ایک ہیں۔ ہال آف فیم اعزاز اپتھالمولوجی کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے لئے دیا جاتا ہے اور اس کے لئے دنیا بھر کے اپتھالمولوجسٹس سے انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر راؤ نے کہاکہ وہ اس گروپ کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کرتے ہیں اور اس سفر میں ان کی مدد کے لئے ہر ایک سے بالخصوص ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے مشکور ہیں جن کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوپاتا۔

TOPPOPULARRECENT