ایل ٹی ٹی ای مہلوکین کی برسی منانے کی کوشش ناکام

کولمبو ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تمل اکثرت والے شمالی علاقہ میں پانچ سال قبل ہوئی خانہ جنگی جس میں ایل ٹی ٹی ای کے کئی ارکان ہلاک ہوگئے تھے ، حکومت نے آج اُن ارکان کی یاد میں ’’پانچویں یوم شہیداں ‘‘ منانے کی ایل ٹی ٹی ای کی کوششوں کو ناکام کردیا ۔ دریں اثناء پولیس ترجمان و سپرنٹنڈنٹ اجیت روہانہ نے بتایا کہ دو صوبائی کونسلرس کی جانب سے خانہ جنگی میں ہلاک ہوئے ایل ٹی ٹی ای ارکان کی پانچویں برسی منانے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کو ناکام کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ حکومت سری لنکا کیلئے مسلسل 30 سال تک درد سر بننے والی ایل ٹی ٹی ای کا سری لنکائی فوج نے بہرحال خاتمہ کردیا ۔
جس میں ایل ٹی ٹی ای سربراہ پربھاکرن کی موت بھی شامل ہے۔

کیمرون میں بوکوحرام دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک چینی ہلاک ، 10 کا اغواء
یوانڈے ۔ 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی کیمرون میں پولیس نے کہا ہے کہ نائجیریا کے بوکو حرام انتہا پسندوں نے ایک چینی محنت کش کو ہلاک کردیا اور اس حملہ کے بعد دیگر 10 چینی لاپتہ ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ دہشت گردوں نے ان کا اغواء کرلیا ہے ۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ’ بوکوحرام کے اسلام پسندوں نے ( چینی محنت کشوں کے ) ایک کیمپ پر حملہ کردیا ۔ ایک چینی مزدور ہلاک ہوگیا ۔ حملے کے بعد دیگر 10 چینی مزدوروں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ غالباً ان کا اغواء کرلیا گیا ہے ‘ ۔ یہ سرحد پار حملہ ایک ایسے وقت ہوا جب نائجیریا کے صدر گڈلک جو ناتھن پیرس میں ہیں۔
اس اسلام پسند گروپ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوص کے لیے اپنے پڑوسی ملکوں کے سربراہان سے پیرس میں ملاقات کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT