Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ایل پی جی سبسیڈی اسکیم کی کامیابی کا اعتراف

ایل پی جی سبسیڈی اسکیم کی کامیابی کا اعتراف

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سرٹیفکٹ کی اجرائی
نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں پکوان گیس صارفین کو ایل پی جی سبسیڈی رقم کی راست منتقلی کی کامیابی کے اعتراف میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز سرٹیفکٹ جاری کیا گیا۔ جبکہ دنیا میں سبسیڈی رقم کی راست منتقلی کا یہ سب سے بڑا پروگرام تصور کیا جاتا ہے۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آج یہ سرٹیفکٹ وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے کیا ہے۔ اگرچیکہ پیشرو یو پی اے حکومت نے گیاس صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں سبسیڈی کیا رقم راست منتقلی کے پروگرام کا خاکہ پیش کیا اور یکم ستمبر 2013 ء سے عمل درآمدکیا تھا۔ لیکن بعض مشکلات اور رکاوٹیں پیدا ہونے پر این ڈی اے حکومت نے اسکیم کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے 15 نومبر 2014 ء سے 54 اضلاع میں ’پہل‘ کے نام سے شروع کیا اور یکم جنوری 2015 ء سے ملک بھر میں توسیع دی گئی۔ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈس نے پہل اسکیم پر عمل آوری اور کامیابی کا اعتراف کیا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں منفرد اسکیم ہے۔

TOPPOPULARRECENT