Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ایل پی جی سبسیڈی روکنے کی کوشش

ایل پی جی سبسیڈی روکنے کی کوشش

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھاری آمدنی والے گروپوں کو گیس پر دی جانے والی سبسیڈی کو مؤثر انداز میں روکنے کے لئے محکمہ انکم ٹیکس بہت جلد 10 لاکھ روپئے سالانہ سے زائد آمدنی والے ٹیکس دہندگان کے پیان کارڈ، رہائشی پتہ اور موبائیل فون کی تفصیلات وزارت تیل کو فراہم کرنے کا عمل شروع کرسکتا ہے۔ حکومت کے ان دو محکموں کے مابین طے شدہ معاہدہ کے تحت محکمہ انکم ٹیکس بہت جلد وزارت تیل و پٹرولیم کو ایسے ٹیکس دہندگان کی تاریخ پیدائش، صنف، ای میل آئی ڈی، رہائشی فون نمبر اور دیگر تمام تفصیلات فراہم کرے گا جن کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپئے سے زائد ہے۔ نیز ٹیکس دہندگان کی شخصی تفصیلات کے لئے محکمہ انکم ٹیکس بہت جلد وزارت پٹرولیم کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT