Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ایل پی جی سبسیڈی سے دستبرداری کیلئے انیل امبانی کا مشورہ

ایل پی جی سبسیڈی سے دستبرداری کیلئے انیل امبانی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر پہل کرتے ہوئے ممتاز صنعتکار انیل امبانی نے پکوان گیس سلینڈر کی سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرلی اور اپنے ایک ملازمین کے گروپ سے ان کی تقلید کی خواہش کی ۔ امبانی صنعتکار لیڈروں مکیش امبانی ، آنند مہندرا، انیل اگروال ، گوتم ادانی ، اودے کوٹاک اور کشور بیانی کی فہرست م

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر پہل کرتے ہوئے ممتاز صنعتکار انیل امبانی نے پکوان گیس سلینڈر کی سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرلی اور اپنے ایک ملازمین کے گروپ سے ان کی تقلید کی خواہش کی ۔ امبانی صنعتکار لیڈروں مکیش امبانی ، آنند مہندرا، انیل اگروال ، گوتم ادانی ، اودے کوٹاک اور کشور بیانی کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے وزیراعظم کی اس اپیل پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ خوشحال طبقہ گیس سلینڈر کی سبسیڈی سے دستبردار ہوجائے اور مارکٹ کی قیمت پر خریداری کرے تاکہ حکومت پر سبسیڈی کا بوجھ گھٹایا جائے۔ ایک نیک مقصد کیلئے پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریلائنس گروپ کی لیڈر شپ ٹیم ایل پی جی سبسیڈی حاصل کرنے سے گر یز کریں۔ امبانی کے ریلائنس گروپ نے کل شام اپنے ملازمین کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو ملازمین مارکٹ قیمت پر ایل پی جی خریدنے کی استطاعت رکھنے میں رضاکارانہ طور پر اس تحریک میں شامل ہوکر قوم کی تعمیر میں اعانت کریں۔

TOPPOPULARRECENT