Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ایل پی جی سبسیڈی کی راست منتقلی حکومت کو 14,672 کروڑ کی بچت

ایل پی جی سبسیڈی کی راست منتقلی حکومت کو 14,672 کروڑ کی بچت

نئی دہلی ۔ 12 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ایل پی جی سبسیڈی کی راست منتقلی کی وجہ سے حکومت کو ایک سال میں 14672 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ۔ وزارت تیل نے ایک بیان میں بتایا کہ یکم اپریل 2015 ء تک 18.19 کروڑرجسٹرڈ ایل پی جی صارفین تھے جن میں 14.85 کروڑ صارفین ہی استفادہ کررہے تھے اس طرح 3.34کروڑ صارفین کا ایک خلاء پایا گیا جو یا تو نقلی ؍ فرضی ؍ غیرکارکرد اکاؤنٹس تھے ۔ ان نقلی ؍ فرضی کنکشن کو راست استفادہ منتقلی اسکیم (پہل ) کے تحت روک دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ہر صارف کو سالانہ 12 سلینڈر کوٹہ کا حساب کیا جائے تو اوسطً فی سلینڈر 336 روپئے سبسیڈی ہوتی ہے ۔ سال 2014-15 کے دوران 3.34 کروڑ اکاؤنٹس کو بند کرنے کی وجہ سے حکومت کو 14,672 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے ۔ مختلف عوامل جیسے کروڈ آئیل کی قیمت میں اُتار چڑھا اور مختلف ریاستوں میں علاحدہ ٹیکس نوعیت کی وجہ سے سبسیڈی کی رقم میں فرق ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT