Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / ایل پی جی مِنی سلنڈرس پٹرول پمپس پر دستیاب

ایل پی جی مِنی سلنڈرس پٹرول پمپس پر دستیاب

نئی دہلی 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پکوان گیس ( ایل پی جی ) کی صارفین کو آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر 5 کیلوگرام کے منی ایل پی جی سلنڈرس اب منتخبہ پٹرول پمپس پر گراسری اسٹورس پر اور باقاعدہ گیس ایجنسیوں پر ملک کے تقریبا تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہونگے ۔ اب تک پکوان گیس ( ایل پی جی ) 14.2 کیلوگرام کے سلنڈرس میں گھریلو است

نئی دہلی 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پکوان گیس ( ایل پی جی ) کی صارفین کو آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر 5 کیلوگرام کے منی ایل پی جی سلنڈرس اب منتخبہ پٹرول پمپس پر گراسری اسٹورس پر اور باقاعدہ گیس ایجنسیوں پر ملک کے تقریبا تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہونگے ۔ اب تک پکوان گیس ( ایل پی جی ) 14.2 کیلوگرام کے سلنڈرس میں گھریلو استعمال کیلئے ہی دستیاب تھی اور اسے گیس ایجنسیوں سے حاصل کرنا پڑتا تھا۔ صارفین کو سالانہ 12 سلنڈرس سبسیڈی پر فراہم کئے جاتے تھے ۔ اب سبسیڈی والی پکوان گیس پانچ کیلو کے پیاک میں بھی دستیاب ہوگی ۔ جو صارفین سبسیڈی پر گیس حاصل کرنے کے مستحق ہیں انہیں سالانہ پانچ کیلوگرام کے 34 پیاکس 155 روپئے کی قیمت ( دہلی میں ) پر دستیاب ہوسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سبسیڈی والے پانچ کیلوگرام کے منی ایل پی جی سلنڈرس صرف باقاعدہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس کے پاس ہی دستیاب ہوںگے۔

تاہم مارکٹ کی قیمت پر ملنے والے ایل پی جی سلنڈرس تمام پٹرول پمپس ‘ ایجنسیوں اور بازار سے 351 روپئے فی سلینڈر کی قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے ’’ یوم بہتر حکمرانی ‘‘ کے موقع پر ملک بھر میں مزید آؤٹ لٹس قائم کرنے کی اسکیم کا دوبارہ آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ کوئی نئی اسکیم نہیں ہے بلکہ ہم اس کو نیا نام دے رہے ہیں اور اس کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں اور اس کیلئے واضح مارکیٹنگ منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کیلئے یہ سہولت ہوسکے ۔ مارکٹ کی قیمت پر منی ایل پی جی سلنڈرس کی فروزت کا اُس وقت کے وزیر تیل ایم ویرپا موئیلی نے صرف چند پٹرول پمپس پر آغاز کیا تھا وہ بھی سرکاری کمپنیوں کے پمپس پر ۔ اب موجودہ حکومت نے اس کو توسیع کرتے ہوئے دوسرے آؤٹ لٹس اور گراسری اسٹورس پر بھی اس کی فروخت کو یقینی بنایا ہے ۔ دھرمیندر پردھان نے کہا کہ آج یوم بہتر حکمرانی کے موقع پر ہماری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اسکیم کو توسیع دی جائے اور اب یہ سلنڈرس دوسرے مقامات پر بھی دستیاب ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT