Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایل پی جی ڈیلرس کی ہڑتال کی دھمکی

ایل پی جی ڈیلرس کی ہڑتال کی دھمکی

21 اور 28 نومبر کو سپلائی بند، کمیشن میں اضافہ کا مطالبہ
حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) فیڈریشن آف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس آف انڈیا پی وینکٹیشور راؤ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس کے کمیشن میں اضافہ نہ کیا تو ایل پی جی ڈیلرس 15 ڈسمبر سے ہڑتال شروع کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت فی سلنڈر 47 روپئے کمیشن دیا جارہا ہے جو ناکافی ہے۔ صارفین کی بہتر خدمت انجام دینے کے لئے حکومت کو چاہئے کہ کمیشن فی سلنڈر 66 روپئے مقرر کرے۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جگن موہن ریڈی نے کہاکہ 21 نومبر اور 28 نومبر کو صارفین کو سلنڈرس کی سپلائی نہیں ہوگی۔ 15 ڈسمبر سے مکمل ہڑتال ہوگی اور صارفین سے سلنڈرس کی وصولی اور سلنڈرس کی سربراہی بند کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT