Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ایل پی جی ‘ کیروسین کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا : وزیر پٹرولیم

ایل پی جی ‘ کیروسین کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا : وزیر پٹرولیم

پٹنہ ۔20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پکوان گیس اور کیروسین کی قیمتوں میں عوام پر ہونے والے اثرات کا اندازہ کرتے ہوئے اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ حکومت نے ملک میں ایل پی جی اور کیروسین کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے متوسط طبقہ کے عوام کو اور ساتھ ہی ساتھ انہیں جو کیروسین کو بطور پکوان ایندھن استعمال کرتے ہیں فائدہ ہوگا ۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کو راست مارکٹ سے مربوط کردیا گیا ہے اور اس کے مطابق قیمت کا تعین ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عراق مسئلہ کی وجہ سے ہمیں کسی قدر مشکل کا سامنا کرنا پڑا اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا کوئی دھکہ نہیں پہنچے گا کیونکہ نریندر مودی کی قیادت میں روپیہ کی قدر مستحکم ہورہی ہے اور یہ مثبت اشارہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT