Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ایل کے اڈوانی کی اہلیہ کا انتقال

ایل کے اڈوانی کی اہلیہ کا انتقال

نئی دہلی ۔ 6 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کی آج قلب پر حملہ کے باعث آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیسمیں موت واقع ہوگئی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے بے چینی اور سانس میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور ایمس سے رجوع کرنے پرقلب کو حرکت میں لانے ڈاکٹروں کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ پسماندگان میں شوہر ، ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔وہ کچھ عرصہ سے امراض پیرانہ سالی سے متاثر اور گزشتہ چند ماہ سے وہیل چیر استعمال کر رہی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کملا اڈوانی کی یادداشت بھی کمزور ہوگئی تھی۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودینے ایل کے اڈوانی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ ہمیشہ پارٹی کارکنوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT