Wednesday , December 13 2017
Home / مذہبی خبریں / ایمان و عمل کے بغیر جنت کا حصول ناممکن

ایمان و عمل کے بغیر جنت کا حصول ناممکن

جماعت اسلامی کا اجتماع، سید سلطان محی الدین کا خطاب
حیدرآباد۔/13مارچ، ( دکن نیوز) انسان اس دنیا میں کتنا ہی پارسا و نیک کیوں نہ بن جائے اگر اس کے پاس ایمان و عمل نہیں ہے تو وہ جنت میں نہیں جاسکتا۔ اس لئے جنت میں جانے کے لئے ایمان کامل کا ہونا بے حد ضروری ہے اور اس بندہ مومن کو جنت میں ایسی نعمتیں عطا کی جائیں گی کہ اس کا گمان و خیال بھی نہ گیا ہو۔ اور خاص بات یہ رہے گی کہ اسے کسی قسم کی بیماری اور نہ پریشانی لاحق ہوگی بلکہ وہ بالکل محفوظ اور جوان رہے گا۔ یہ سب اسی وقت ہوگا کہ جب دنیا میں اللہ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہے۔ اللہ تعالیٰ کی توجہ اس پر خصوصی رہے گی اور جنت میں تمام نعمتوں سے استفادہ کرتے ہوئے وہ جوان رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید سلطان محی الدین سٹی سکریٹری جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے جماعت اسلامی ہند نامپلی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماع سے کیا جو مسجد عزیزیہ کے کانفرنس ہال ( مہدی پٹنم ) میں منعقد ہوا۔ قرآن کی تلاوت و ترجمانی سے اجتماع کا آغاز ہوا۔ سید سلطان محی الدین نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس دنیا کو عارضی جانیں جس کی تعلیم قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اس لئے کہ اس کے ذریعہ بتادیا گیا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور آخرت کا آنا تو یقینی ہے اور ایک وقت آئے گا کہ اس دنیا کو تہس نہس کردیا جائے گا اور اس دنیا میں اہل ایمان جو بھی نیکیاں کئے ہوئے ہوں گے اس کا بدل اللہ کے پاس ضرور پائیں گے۔ محمد خواجہ معین الدین انس سکریٹری نے کارروائی چلائی۔

TOPPOPULARRECENT