Wednesday , January 16 2019

ایمان کمیٹی محبوب نگر کے اجلاس کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایمان کمیٹی محبوب نگر کے صدر محمد اسحق نقشبندی کے زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ محمد محمود علی ثناء جنرل سکریٹری اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے دستبردار ہونے کے پیش نظر مولانا محمد امتیاز الرحمن رضوی کو کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر بااتفاق آراء نامزد کیا گیا ۔ اجلاس میں کارگذار صدر ظفر اللہ صدیقی ، سابق صدر و بانی محمد سلیم ، نائب معتمدین سید واجد ، محمد فاروق ، وحید شاہ قادری ، محمد فیاض الدین ، عمران خان ، مظہر ، سلمان خان و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT