Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ’ایمبنس‘ کا 7 گھنٹے 20 منٹ پر مشتمل ٹریلر ریلیز

’ایمبنس‘ کا 7 گھنٹے 20 منٹ پر مشتمل ٹریلر ریلیز

نیویارک۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ہالی ووڈ یا بالی ووڈ میں بننے والی کسی بھی فلم کو ریلیز سے قبل ٹریلر جاری کر کے اس کی تشہیر کی جاتی ہے، دو یا تین منٹ کے ٹریلر سے فلم بین اسے دیکھنے یا نہ دیکھنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں، دنیا بھر میں کسی بھی فلم کو تین یا چار منٹ کے ٹریلر میں سمیٹا جاتا ہے اور یہ بہت پرانی روائت ہے لیکن یہ خبر پڑ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے کہ فلموں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہالی ووڈ کی ایک طویل ترین فلم بھی تیار ہو رہی ہے جسے 31 دسمبر 2020ء میں ریلیز کیا جائے گا جس کا طویل ترین دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو 7 گھنٹے 20 منٹ پر مشتمل ہے۔ میڈیا کے مطابق سویڈش ڈائریکٹر اینڈرس ویبرگ نے ’ایمبنس‘ نامی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے جو 7 گھنٹے 20 منٹ پر مشتمل ہے، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جب ٹریلر اتنا لمبا ہے تو یقیناً فلم کوئی دو چار دنوں میں ختم ہو گی تو آپ کا یہ خیال بھی غلط ہے، یہ فلم دو چار دنوں میں نہیں بلکہ پورے ایک ماہ میں ختم ہو گی، اینڈرس ویبرگ نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلم 720 گھنٹوں پر محیط ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT