Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ایمبولنس سائرن کی آواز میں اضافہ کی تجویز منظور

ایمبولنس سائرن کی آواز میں اضافہ کی تجویز منظور

ممبئی۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یووا سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے نے آج بتایا کہ ایمبولنس سائرن کی آواز میں اضافہ کیلئے ان کی تجویز کو مرکز اور حکومت مہاراشٹرا نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے ماہرین ماحولیات پر تنقید کی جن کا یہ موقف تھا کہ اس بارے میں بیداری لائی جانی چاہئے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے ٹوئیٹ کیا کہ مرکزی وزیر رام داس کدم کا فون کال موصول ہوا جس میں ان کی تجویز کو منظور کرنے کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایمبولنس سائرن کی آواز کی موجودہ حد میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ عام طور پر ٹریفک ہجوم میں جب ایمبولنس پھنسی ہوتی ہے تو اس کے سائرن کی آواز چند گاڑیوں سے آگے سنائی نہیں دیتی۔ لہٰذا سائرن کی حد 110-120 db تک کی جانی چاہئے۔ ایسا کرنے سے سائرن کی آواز دور تک سنائی دے گی جیسا کہ دیگر شہروں نیویارک، لندن وغیرہ میں ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT