Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ایمریٹس جیٹ طیارے کے انجن میں آتشزدگی

ایمریٹس جیٹ طیارے کے انجن میں آتشزدگی

بوسٹن / دبئی 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام)دبئی سے بوسٹن جارہی ایمریٹس طیارے میں سوار تمام 368 مسافرین اس وقت بال بال بچ گئے جب اس طیارے کے ایک انجن میں لینڈنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ایر لائن کے ترجمان نے آج اس بات کی توثیق کی کہ بوئنگ 777 طیارے کے ایک انجن میں 10 اگست کو امریکہ میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی تھی۔ اس پر فوری قابو پالیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد طیارے کو بوسٹن میں اتار لیا گیا ۔ مساچوسیٹس پورٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ یہ آتشزدگی کا معمولی واقعہ تھا اور اندرون 6منٹ اس پر قابو پالیا گیا ۔ ایمریٹس ایر لائنس نے فوری دوسرا طیارہ روانہ کیا اور تمام مسافرین کو اس میں سوار کراتے ہوئے کل اپنی منزل پر پہنچایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT