Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / ایمریٹس حادثہ میں بچنے والے نے لاٹری جیتی

ایمریٹس حادثہ میں بچنے والے نے لاٹری جیتی

دوبئی۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 62 سالہ ہندوستانی جو ایمریٹس کے اُس طیارے میں سوار تھا جس نے یہاں ہنگامی لینڈنگ کی ، شاید اس وقت خوش قسمت ترین شخص بن گیا ہے کیونکہ اُس نے اس حادثہ میں کرشماتی طورپر بچنے کے محض 6 روز بعد لاٹری میں ایک ملین ڈالر کی رقم جیت لی ہے ۔ کیرالا کے متوطن محمد بشیر عبدالقادر جو 37 سال سے دوبئی میں برسرکار ہیں ،فلائیٹ EK-521 میں سوار 300 افراد میں شامل تھے ، یہ فلائیٹ گزشتہ چہارشنبہ کو دوبئی ایرپورٹ پر لینڈنگ کے ساتھ ہی حادثہ سے دوچار ہوئی اور طیارے سے شعلے بھڑک اُٹھے ۔ تاہم کسی بھی مسافر یا رکن عملہ کو جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ہندوستانی تارکین وطن قادر تھرواننتاپورم میں رہتے ہیں۔ گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر وہ چھٹیوں پر وطن آئے تھے اور آنے سے قبل لاٹری ٹکٹ خریدا تھا ۔ گلف نیوز کے مطابق انھیں ایک ملین ڈالر (3.67 ملین درہم ) کی رقم حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT