Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ افشاء کیس: مزید ایک بروکر گرفتار

ایمسٹ افشاء کیس: مزید ایک بروکر گرفتار

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( پی ٹی آئی) ایمسٹII پرچہ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کرنے والی تلنگانہ سی آئی ڈی نے آج مزید ایک بروکر کو گرفتار کرلیا جس کے ساتھ ہی اس ضمن میں گرفتار شدہ ملزمین کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل پولیس سومیا مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ ایمسٹ II ، 2016 ( میڈیکل انٹرنس ) امتحان کے پرچہ سوالات کے افشاء سے متعلق کیس کی تحقیقات کے دوران مزید ایک بروکر موہت کمار سنگھ ساکن ضلع بلند شہر اتر پردیش کو گرفتار کرلیا‘‘۔ موہت این سی آر نئی دہلی میں ایجوکیشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا کرتا تھا۔ اس نے مکل جین کی مدد سے چھ طلبہ کو راغب کیا جنہیں تلنگانہ ایمسٹ II کے دو افشاء شدہ پرچوں پر تربیت دی گئی تھی جس کے لئے ایک شخص دھرما نے چند دوسروں کے ساتھ کولکتہ میں ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا تھا۔ سومیا مشرا نے کہا کہ دیگر ملزمین اور بروکرس کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی آئی ڈی ٹیم اس ضمن میں مختلف مقامات پر مشتبہ افراد پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT