Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ درخواستوں میں آدھارکارڈ کی تفصیلات سے استثنیٰ

ایمسٹ درخواستوں میں آدھارکارڈ کی تفصیلات سے استثنیٰ

حیدرآباد ۔ 17 فبروری ۔ (این ایس ایس) ودیا سرویسیس کے مینجنگ ڈائرکٹر کے وینکٹ ریڈی نے طلبہ میں میڈیکل اور انجینئرنگ تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کنوینر ایمنسٹ کی مساعی کی ستائش کی ۔ انھوں نے کنوینر ایمسٹ سے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے ایمسٹ درخواستوں میں آدھار کارڈ کی تفصیلات درج کرنے طلبہ کو دی گئی ہدایات پر عمل آوری کو ر

حیدرآباد ۔ 17 فبروری ۔ (این ایس ایس) ودیا سرویسیس کے مینجنگ ڈائرکٹر کے وینکٹ ریڈی نے طلبہ میں میڈیکل اور انجینئرنگ تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کنوینر ایمنسٹ کی مساعی کی ستائش کی ۔ انھوں نے کنوینر ایمسٹ سے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے ایمسٹ درخواستوں میں آدھار کارڈ کی تفصیلات درج کرنے طلبہ کو دی گئی ہدایات پر عمل آوری کو روک دیں کیونکہ 40 فیصد سے زائد طلبہ کو آدھار کارڈس حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آدھار کارڈ نہ ہونے پر طلبہ میں الجھن پیدا ہورہی ہے جس کے ازالہ کیلئے آدھارکارڈ کی تفصیلات طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ فی الحال انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ایمسٹ کے آن لائن امتحان 20 فبروری سے شروع ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT