Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ ماڈل ٹسٹ و کراش کورس کوچنگ جاری

ایمسٹ ماڈل ٹسٹ و کراش کورس کوچنگ جاری

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) ایمسیٹ کے ماڈل ٹسٹ (تمثیلی امتحان) اور امتحان کے طریقہ کار پر ایک معلوماتی سشن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا جس میں ایمسٹ انجینئرنگ اور میڈیکل اسٹریم کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ایم اے حمید نے ایمسٹ کی تیاری رینک کے طریقہ کار اور جوابی شیٹ کی تفصیلات پیش کی۔ جناب منظور احمد نے تمثیلی امتحان کے انعقاد پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان سے استفادہ کرتے ہوئے ایمسٹ میں کامیابی اور رینک پر زور دیا۔ اس کی کراش کورس کوچنگ کیلئے 8977198117 پر ربط کریں۔ چارمینار اور ٹولی چوکی مراکز ہیں۔

حیدرآباد کے آٹو رکشا والوں کو حلال کمائی کا ذریعہ
حیدرآباد 13 اپریل (راست) روزانہ چوطرف سڑکوں پر آنے اور جانے والے آٹو رکشاؤں پر ہماری نظر پڑتی ہے۔ بیچارے صبح سے شام تک اَن پڑھ اور پڑھے لکھے اپنی حلال کمائی کے لئے گلی گلی بڑی بڑی سڑکوں پر خاکی کوٹ پہن کر پولیس کی ڈانٹ سے بچتے ہوئے مسافرین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے رہتے ہیں۔ ذرا غور کی بات ہے اگر آٹو رکشا والے اپنے میٹروں کے حساب سے کرایہ لیا کریں تو حلال کمائی میں چار چاند لگ جائیں گے۔ میٹر سے مقرر کرایہ پر زیادہ سے زیادہ مسافرین اپنے آپ کو فائدہ مند محسوس کرسکیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT