Thursday , December 13 2018

ایمسٹ میں رینک کے لحاظ سے کونسلنگ میں شرکت کا مشورہ

دفتر سیاست میں کونسلنگ پروگرام، جناب منظور احمد، ایم اے حمید کی رہنمائی

دفتر سیاست میں کونسلنگ پروگرام، جناب منظور احمد، ایم اے حمید کی رہنمائی
حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز) ایمسٹ کی کونسلنگ میں تاخیر کی وجہ طلباء اور سرپرست بے چین ہیں۔ میڈیکل زمرہ کی ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کی یونیورسٹی کی آف ہیلت سائنس کی کونسلنگ کا اندرون ایک دو یوم اعلان متوقع ہے۔ کونسلنگ میں اسنادات کے ساتھ امیدوار کو شخصی طو رپر شریک ہونا ہوتا ہے۔ اس کی رہبری کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ایمسٹ شخصی کونسلنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست اور جناب منظور احمد نے تمام طلباء اور سرپرستوں کو شخصی طور پر ان کے رینک کے لحاظ سے کونسلنگ کی۔ ایمسٹ میں انجینئرنگ کی اور میڈیکل کے کورسیس کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسیز کی کونسلنگ بھی الگ ہوتا ہے۔ فارما ڈی، بی فارمیسی کیلئے انٹرمیڈیٹ کے دونوں گروپ کے امیدوار اہل ہیں۔ کونسلنگ کے لئے کسی بھی طالب علم کو انفرادی طور پر اطلاع نہیں دی جاتی ہے۔ کونسلنگ کے شیڈول جاری ہونے پر اپنے رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو مقام کونسلنگ پر حاضر ہونا ہوتا ہے۔ سیاست کے ویب سائٹ پر ایمسٹ میناریٹی رینک دستیاب ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور کالجس کے پتے آخری رینک کی معلومات کیلئے کتب بھی سیاست ہیلپ لائن روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT