ایمسٹ کی تیاری کیسے کریں آج دفتر سیاست میں سمینار

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ایمسٹ کے فارمس کس طرح داخل کریں، اس سال ایمسٹ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں الگ الگ ہے۔ اس سے طلبہ کو واقف کروانا ضروری ہے اور ایمسٹ کی تیاری کیسے کریں۔ اچھے رینک ، کامیابی کے لئے وقت کا صحیح استعمال پر ایک معلوماتی سمینار آج 25 مارچ چہارشنبہ صبح 10.30 بجے تا 12.30 بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ اکبر صدیقی ماہر ایمسٹ کا لکچر ہوگا ۔ حافظ شاہد محی الدین ، جناب صابر ، محمد اسماعیل ، منظور احمد مخاطب کریں گے ۔ ایم اے حمید نے ایمسٹ (انجنیئرنگ/ میڈیسن) طلبہ سے شرکت کی اپیل کی ۔ ایمسٹ رینک کس طرح دیا جاتا ہے وٹیج پرچہ دیاجائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT