Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ 2014 کا پرامن انعقاد

ایمسٹ 2014 کا پرامن انعقاد

حیدرآباد 22 مئی ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں انجینئرنگ اور اگریکلچرل و میڈیسن کورسیس میںداخلوں کیلئے ایمسیٹ 2014 کا بہت ہی پرامن طور پر انعقاد عمل میںآیا ۔ریاست کے کسی بھی مقام سے کوئی بے قاعدگیوں وغیرہ کے واقعات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر این وی رمنا راو کنوینر ایمسیٹ 2014 نے آج شام سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی

حیدرآباد 22 مئی ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں انجینئرنگ اور اگریکلچرل و میڈیسن کورسیس میںداخلوں کیلئے ایمسیٹ 2014 کا بہت ہی پرامن طور پر انعقاد عمل میںآیا ۔ریاست کے کسی بھی مقام سے کوئی بے قاعدگیوں وغیرہ کے واقعات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر این وی رمنا راو کنوینر ایمسیٹ 2014 نے آج شام سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ انجینئرنگ ایمسیٹ 2014 کے امتحان کا صبح 10 تا دیڑھ بجے دوپہر تک ریاست کے 523 امتحانی مراکز پر انعقاد عمل میں آیا ۔ آج کے اسی امتحان میں 94.37 فیصد امیدواروں نے شرکت کئے جبکہ ایک گھنٹہ قبل ہی امتحان مرکز پر پہونچ جانے کی امیدواروں کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں امیدوار صبح9 بجے سے قبل ہی امتحانی مراکز پر جمع ہوچکے تھے ۔ علاوہ ازیں ایک منٹ تاخیر سے امتحانی مرکز پہونچنے والے امیدواروں کو امتحانی پرچہ لکھنے کی اجازت نہ دینے کی دی گئی ہدایات کی روشنی میںآج کئی طلباء و طالبات ایمسیٹ 2014 تحریر کرنے سے محروم ہوگئے اور ایک منٹ تاخیر سے پہونچنے والے امیدوارو ںنے امتحانی مراکز کے گیٹ پر تعینات ملازمین نے خواہ کتنی ہی منت و سماجت عاجزی و انکاری کرنے کے باوجود تاخیر سے پہونچنے والے ان تمام امیدواروں کو ایمسیٹ 2014 میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور مجبوراً کئی امیدوار مختلف امتحانی مراکز سے ایمسیٹ2014 تحریر کئے بغیر ہی اپنے گھروں کو واپس ہوگئے ۔ انجینئرنگ ایمسیٹ 2014 کے امتحان پرچہ کا کوڈ (Q) ’’کیو‘‘ انتخاب کیا گیا تھا کنوینر ایمسیٹ 2014 نے مزید بتایا کہ امیدواروں میں ڈسپلن پیدا کرنے کی شدید ضرور ہونی چاہئے جس کی وجہ سے امیدواروں کے ساتھ امتحان میں شرکت کے وقت میں سختی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسیٹ 2014 اگریکلچرل و میڈیسن کے امتحانی پرچہ کا ڈھائی بجے دوپہر تا ساڑھے پانچ بجے شام تک پرامن انعقاد عمل میںآیا ۔ اگریکچرل و میڈیسن کے امتحانی پرچہ کا کوڈ ‘R'(آر) انتخاب کیا گیا تھا ۔ آج کے اس امتحان میں جملہ (94.27)فیصد امیدواروں نے شرکت کئے ۔ ڈاکٹر این وی رمنا راو نے مزید بتایا کہ 24مئی بروز ہفتہ ایمسیٹ 2014 سے متعلق ’کی‘
(KEY)
جاری کی جائے گی اور آئندہ ماہ 9 جون کو ایمسیٹ 2014 کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT