Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ 2018 2,13,000 درخواست گذار

ایمسٹ 2018 2,13,000 درخواست گذار

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں انجینئرنگ اگریکلچرل کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ایمسیٹ 2018ء میں شرکت کیلئے زائد از 2,13,000 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ جن کے منجملہ انجینئرنگ کورسیس کیلئے زائد از 1,42,544 درخواستیں وصول ہوئیں جبکہ اگریکلچرل کورسیس کیلئے زائد از 69,113 درخواستیں وصول ہوئیں۔ کنوینر ایمسیٹ کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ و اگریکلچرل کورسیس سے متعلق ٹسٹ میں شرکت کرنے کیلئے 1,372 درخواستیں وصولی ہوئی ہیں۔ ایمسیٹ تلنگانہ میں شرکت کے خواہش مند آندھرا پردیش کے طلباء کیلئے تروپتی، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور کرنول میں قائم کردہ مراکز سے 5,283 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں حیدرآباد کے پانچ زونس کے حدود میں ہی زائد از 1,34,808 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال ایمسیٹ 2017ء کیلئے جملہ 2,20,248 درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن میں انجینئرنگ کیلئے 1,41,187 اور اگریکلچرل کیلئے 79,061 درخواستیں شامل ہیں۔ جرمانے کے ساتھ درخواستیں داخل کرنے کی مدت رہنے کے پیش نظر ایمسیٹ 2018ء کیلئے درخواستوں کی مذکورہ تعداد میں مزید اضافہ کی قوی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT