Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ2017 میں ایم ایس کے طلبہ کی زبردست کامیابی

ایمسٹ2017 میں ایم ایس کے طلبہ کی زبردست کامیابی

2 طلباء نے 100 رینک کے اندر مقام حاصل کیا
حیدرآباد ۔ /22مئی: (پر یس نوٹ ) تلنگا نہ ایمسٹ امتحان منعقدہ 2017 میںایم ایس کے طلبا ء نے زبردست کامیابی حاصل کی اور 2 طلباء نے 100 رینک کے اندر مقام حاصل کیا اور قو م اور ملت کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ آج جاری ایمسٹ 2017کے نتا ئج میں ایم ایس کی منشاہ زرین بنت محمد رحیم الدین (HT No. 5403407)نے ایمسٹ میں اسٹیٹ 46th Rankحاصل کرکے اپنا لوہا منوایا ۔ یاد رہے کہ اس طلبہ نے IPE کے امتحان میں 990 نشانات حاصل کی تھی۔ سمیّہ تبسم بنت محمد غلام دستگیر (HT No. 5401208) نے اسٹیٹ 96 رینک حاصل کی ۔ ثنا فاطمٰی نے 203 رینک حاصل کیا اس طلباء نے بھی انٹر کے امتحان میں 990 نشانات حاصل کیا تھا۔ محمد عبدالستار ‘ ال حسنیٰ بانو اور ثنا سلمین نے بالترتیب 210 رینک ‘ 286 رینک اور 374 رینک حاصل کیا ۔ اسکے ساتھ ہی 20طلبا ء نے 1000کے اند ررینک حاصل کیا ۔ جبکہ 2000کے اند ر رینک حاصل کر نے والے طلباء کی تعداد 41 ہے ۔ 3000 رینک ‘ 4000 ہزار رینک ‘ 5000 رینک کے اندر مقام بنانے والے طلباء کی تعداد بالترتیب 50 ‘ 62 اور 72 ہے۔ ایم ایس ایجو کیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے ایم ایس کے تمام کامیاب طلباء اور اولیا ء طلبہ ء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی کڑ ی محنت اور ہمارے اسا تذ ہ کی بہتر رہبری کے سبب اللہ تعالی ٰ نے ہمیں اس بڑی کا میا بی سے نواز رہا ہے ۔ایمسٹ 2017کے نتا ئج میں ایم ایس کے سینکڑوں طلبا ء نے شاندار کا ر کر دگی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے اہم کالجوں میں اپنا داخلہ یقینی بنالیاہے ۔واضح رہے کہ امسال ایم ایس کے 700 سے زائد طلباء کو انجنیرینگ کالجوں میں فری سیٹ پانا یقینی ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ امسال کے IIT کے امتحان میں 36 طلباء نے نمایا کامیابی حاصل کی اور UCEED میں ایک طلباء نے AIR 9th رینک حاصل کیا۔ جبکہ NEET کا ریزلٹ آنا باقی ہے اور اس امتحان میں بھی حوصلہ بخش نتائج آنے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس کے ایمسیٹ ‘ علی گڑ ھ مسلم یو نیو رسٹی کے میڈ یکل انٹر نس امتحان میں ایم ایس کے 12طلبا ء اور آندھرا ایمسٹ (میڈ یکل) 2016میں 8طلبا ء سمیت در جنوں طلبا ء نے 1000کے اندر رینک حاصل کے شاندار کا میا بی حاصل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT