Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ آن لائن ہوگا ، رینک کیلئے انٹر نمبرات ویٹیج

ایمسیٹ آن لائن ہوگا ، رینک کیلئے انٹر نمبرات ویٹیج

ماہ مئی میں انٹرنس مقرر ، غلط جوابات پر منفی نمبرات

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) ایمسیٹ انٹر ایم پی سی اور بی پی سی امیدواروں کیلئے اس سال سے کمپیوٹر پر آن لائن ہورہا ہے ۔ امتحانی سوالات نصاب اور نشانات حسب سابق برقرار ہیں ۔ رینک کیلئے انٹرمیڈیٹ کے 25 فیصد ویٹیج بھی رہے گا ۔ صرف سوالات بجائے پرچہ کے کمپیوٹر پر رہیں گے ۔ انٹر کا نصاب ہے تیاری اپنے طریقہ سے کریں ۔ صرف سوالات حل کرنے کی مشق کمپیوٹر پر کریں ۔ اس سال ریاست انٹر بی پی سی امیدواروں کیلئے /2 مئی اور /3 مئی کو دو ، دو سیشن میں ہے اور ایم پی سی امیدواروں کیلئے /4 مئی ، /5 مئی اور /7 مئی کو دو ، دو سیشن میں ہے جو چھ سیشن ہوں گے ۔ ہر طالب علم کو ایک کمپیوٹر پر دیئے گئے سوالات کو حل کرنا ہوگا ۔ امتحان وقت پر شروع ہوکر وقت پر ختم ہوتا ہے اس طرح سوالات کمپیوٹر پر اس وقت تک رہیں گے جب تک وقت دیا گیا ۔ اس کے بعد از خود کمپیوٹر سے سوالات ہٹ جائیں گے ۔ اس لئے وقت مینجمنٹ بھی نہایت اہم ہے ۔ انٹر بی پی سی امیدواروں کیلئے میڈیکل کا آل انڈیا انٹرنس ’’نیٹ NEET ‘‘‘ ہے جو /6 مئی کو مقرر ہے یہ پرچہ پر ہوگا اس میں چارمضامین بیالوجیکل سائینس ، فزکس ، کیمسٹری کے 180 سوالات کے 720 نشانات ہوں گے ۔ ان میں ہر صحیح جواب پر 4 نشان اور غلط جواب پر ایک نشان منفی مارکس (منہا کردیا) جائے گا ۔ سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر منعقدہ ماڈل ٹسٹ (تمثیلی امتحان) میں اس کی مکمل معلومات کے ساتھ رہنمائی کی گئی ۔ اس میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ ادارہ سیاست کے تحت ایمسٹ اور نیٹ کی کوچنگ مہدی پٹنم روڈ رائل ریجنسی آصف نگر اور چارمینار مغل پٹرول پمپ سری چندرا کالج میں صبح کے اوقات میں ہورہی ہے ۔ داخلے جاری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT