Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ افشاء کیس، مزید ایک بروکر گرفتار

ایمسیٹ افشاء کیس، مزید ایک بروکر گرفتار

حیدرآباد 9 اگسٹ (پی ٹی آئی) میڈیکل ایمسیٹ II پرچہ سوالات کے افشاء کیس کی تحقیقات کرنے والی تلنگانہ سی آئی ڈی ٹیم نے اس اسکینڈل میں ملوث مزید ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے ساتھ ہی گرفتار شدگان کی تعداد 11 ہوگئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی سومیا مشرا نے ایک صحافتی اعلامیہ میں کہاکہ ’’ایمسٹ ۔ II ، 2016 پرچہ سوالات کے افشاء کے ضمن میں ایک بروکر مکل جین متوطن غازی آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘‘۔ ملزم دہلی این سی آر میں ایجوکیشنل کنسلٹینسی چلا رہا تھا اور دیگر ملزمین چندرشیکھر ریڈی، راجیش اور شاکرہ کی مدد سے چھ طلبہ سے معاملت کرتے ہوئے انھیں کولکتہ منتقل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT