Tuesday , December 18 2018

ایمسیٹ امتحان کا پُرامن انعقاد

نظام آباد:15؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایمسیٹ کے امتحانات کا پرُ امن اختتام عمل میں آیا۔ جے این ٹی یو کے زیر اہتمام انجینئرنگ، اگریکلچرل، میڈیسن کورسس میں داخلہ کیلئے ضلع میں ایمسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ضلع میں منعقدہ امتحانات میں دومنٹ تاخیر سے پہنچنے والے پانچ طلبہ کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ صبح 8 بجے

نظام آباد:15؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایمسیٹ کے امتحانات کا پرُ امن اختتام عمل میں آیا۔ جے این ٹی یو کے زیر اہتمام انجینئرنگ، اگریکلچرل، میڈیسن کورسس میں داخلہ کیلئے ضلع میں ایمسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ضلع میں منعقدہ امتحانات میں دومنٹ تاخیر سے پہنچنے والے پانچ طلبہ کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ صبح 8 بجے سے امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستوں کی بھیڑ دیکھی گئی ۔ ضلع میں ایمسیٹ امتحانات کے انعقاد کیلئے جملہ 17 مراکز قائم کئے گئے تھے۔ انجینئرنگ کیلئے جملہ 7620 طلبہ و طالبات درخواست گذاری کی تھی اور میڈیسن سے متعلق 3,603 طلبہ نے درخواست گذاری کی تھی۔ انجینئرنگ کے 7264 اور میڈیسن کے 3422 طلبہ امتحان تحریر کیا۔ انجینئرنگ میں 95 اور میڈیسن میں 94 فیصد طلبہ امتحان تحریر کیا۔گری راج کالج میں 2، ایس ایس آر امتحانی مراکز میں 2، خلیل واڑی میں واقع امتحانی مرکز میں ایک طالبہ دو منٹ تاخیر کرتے ہوئے پہنچنے پر امتحان تحریر کرنے سے روک دیا گیا۔ ضلع میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام کے علاوہ 8فلائنگ اسکواڈ نے امتحانی مراکز کا معائنہ کیااور کسی بھی قسم کی نقل نویسی کیلئے موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ جملہ 208 طلباء و طالبات غیر حاضر رہے۔ ضلع میں ایمسیٹ کا پرُ امن انعقاد پر ایمسیٹ کوارڈنیٹر رام موہن ریڈی نے چین کی سانس لی۔

TOPPOPULARRECENT