Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) ویب کونسلنگ پر دفتر سیاست میں گائیڈنس

ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) ویب کونسلنگ پر دفتر سیاست میں گائیڈنس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی ویب کونسلنگ کے لیے اسنادات کی تصدیق کا آغاز 22 جون سے ہورہا ہے جو یکم جولائی تک ہوگی ۔ انٹر میڈیٹ یم پی سی اسٹریم طلبہ کو اس کے ذریعہ انجینئرنگ کے بی ای ، بی ٹیک کے علاوہ فارمیسی کے بی فارمیسی اور فارما ڈی اور اگریکلچر بائیو ٹکنالوجی کورسیس میں داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ امیدوار کو ان کے رینک کے لحاط سے دی گئی تاریخ کو ہیلپ لائن سنٹر پر پہلے اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا پھر ویب آپشن دینا ہوگا ۔ ویب کونسلنگ کے طریقہ کار اور کالجس سے کورسز کے پتے کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT