Thursday , December 13 2018

ایمسیٹ انجینئرنگ کونسلنگ پر دفتر سیاست میں رہنمائی پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ کی ویب کونسلنگ انٹر میڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی کے لیے ہے ۔ اس کے لیے ہیلپ لائن مراکز پر اسنادات کی تصدیق 14 اگست سے شروع ہوئی اور 23 اگست تک مقرر ہے ۔ حیدرآباد میں 5 ہیلپ لائن مراکز ہیں جہاں رینک کے لحاظ سے طلب کیا جارہا ہے ۔ دفتر سیاست کے لیے محبوب حسین جگر ہال میں طلبہ اور سرپرستوں کو ان کے رینک کے لحاظ سے ہیلپ لائن مراکز اور ویب آپشن کی تواریخ سے واقف کروایا گیا ۔ جناب خواجہ علی شیب شاداں انجینئرنگ کالج نے کورسز ، برانچس سے متعلق واقف کروایا ۔ جناب منظور احمد نے شخصی کونسلنگ کے ذریعہ داخلہ کے طریقہ کار سے واقف کرواتے ہوئے مشورہ دیا ۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر روزنامہ سیاست نے ویب کونسلنگ اور سنگل ونڈو I اور II کے ذریعہ کالجس میں داخلے کے طریقہ کار کو بتلایا اور سیاست کیرئیر گائیڈنس پر وقت بے وقت فون پر جو کونسلنگ سے متعلق استفسارات ہوتے اور جواب سے قاصر رہتے ہیں ۔ ان کے لیے ایسے پروگرام میں شخصی طور پر طالب علم اور سرپرست کو ان کے شکوک دور کرتے ہوئے اطمینان بخش طور پر رینک ، کالج ، کورس سے واقف کرواتے ہوئے مسلم میناریٹی کالجس جو کنوینر کی کونسلنگ میں ہوتے ہیں وہ SW-I میں اور جنکی علحدہ کونسلنگ ہوتی ہے وہ SW-II ہے ان سے اور ان کے کالجس ، کورسز سے واقف کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ سلمان سعدی نے معاونت کی اس پروگرام سے سینکڑوں امیدواروں نے استفادہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT