ایمسیٹ انجینئرنگ کونسلنگ کا آغاز ، شہرمیں 5 ہیلپ لائن مراکز

حیدرآباد 14 اگست ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ ایم پی سی طلبہ کیلئے ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق کا آغاز 14 اگست سے ہوگیا ۔ پہلے دن صرف 25 ہزار رینک تک طلبہ کو طلب کیا گیا تھا ۔ 21 ہیلپ لائن مراکز تلنگانہ کے اضلاع میں 16 اور حیدرآباد میں 5 بنائے گئے ہیں حیدرآباد کے امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے ان پانچ ہیلپ لائن سنٹر میں تمام اسنادات کے ساتھ تصدیق و تنقیح کروانا ہوگا ۔ یہ مراکز گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹیکنالوجی ایسٹ ماریڈ پلی ، قلی قطب شاہ پالی ٹیکنیک چندو لعل بارہ دری ، جے ین ٹی یو کوکٹ پلی ، جے این گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ، رامنتا پور اور سنسکیھکا ودیا بھون مانصاحب ٹینک ہیں 16 ، 17 ، 18 ، 20 ، 21 ، 22 اگست اور آخری دن 23 اگست کو آخری رینک 2 لاکھ سے زائد رینک اور ناکام امیدواروں کیلئے مانصاحب ٹینک پر اسنادات کی تصدیق رہے گی ۔ امیدواروں کو اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب آپشن کیلئے 17 تا 18 اگست ایک تا 50 ہزار رینک تک ۔ 20 اور 21 اگست کو 50ہزار ایک تا ایک لاکھ رینک تک ۔ 22 تا 23 اگست کو ایک لاکھ ایک تا ایک لاکھ 50 ہزار رینک تک ، (سلسلہ صفحہ 8 پر )

TOPPOPULARRECENT