Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی آج سے کونسلنگ کا آغاز

ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی آج سے کونسلنگ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ ایم پی سی ( اسٹریم ) کے طلبہ کے لیے ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی ویب کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور اس کے لیے اسنادات کی تصدیق و تنقیح ہیلپ لائن مراکز پر 14 اگست سے شروع ہورہی ہے ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں ہیلپ لائن مراکز پر امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب آپشن کریں ۔ 23 اگست تک یہ عمل جاری رہے گا ۔ اس کی مکمل معلومات کے لیے ویب سائٹ eamcet.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔

پوسٹ میٹرک اسکالر شپس میں بے قاعدگیوں کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست (سیاست نیوز) حکومت نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں دو سابق پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسرس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ دونوں عہدیداروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی افسر کا تقرر کرتے ہوئے آج احکامات جاری کئے گئے ۔ کے رام کرشنا راؤ اسپیشل سکریٹری حکومت نے جی او آر ٹی 317 کے ذریعہ ریٹائرڈ پے اینڈ اکاؤنٹ آفیسر ایم اے سلیم کے خلاف تحقیقات کیلئے مسٹر الوک سریواستو آئی پی ایس ریٹائرڈ کمشنر انکوائریز تلنگانہ کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا ہے جبکہ شریمتی کے سوارنا سیشو کو پریزنٹنگ آفیسر مقرر کیا گیا ۔ پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر تلنگانہ سے خواہش کی گئی ہے وہ تحقیقاتی افسر کو تمام ضروری دستاویزات فراہم کریں۔ اسی طرح ریٹائرڈ پے اینڈ اکاونٹس آفیسر کے نرسمہا ریڈی کے خلاف الزامات کیلئے بھی تحقیقاتی افسر کا تقرر کیا گیا۔ مسٹر سی سمی ریڈی آئی ایف ایس ریٹائرڈ کمشنر انکوائریز تلنگانہ اس معاملہ کی تحقیقات کریں گے جبکہ جی وینو گوپال راؤ ایڈوکیٹ پریزنٹنگ آفیسر ہوں گے ۔ عہدیداروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کردیں۔

TOPPOPULARRECENT