Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ اور میڈیکل انٹرنس نیٹ سخت مسابقتی امتحانات

ایمسیٹ اور میڈیکل انٹرنس نیٹ سخت مسابقتی امتحانات

امیدواروں کو سنجیدگی سے مطالعہ کرنے کا مشورہ، سیاست میں لیکچرس سے اکبرالدین صدیقی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) ایمسیٹ اور میڈیکل انٹرنس ٹیٹ سخت مسابقتی انٹرنس امتحانات ہیں۔ اس میں کامیابی سے اہم نہیں ہے بلکہ اچھے نشانات کے ساتھ رینک پاکر داخلے حاصل کرنا ہے۔ ایمسیٹ ریاستی سطح کا جبکہ نیٹ قومی سطح کا انٹرنس امتحان ہے۔ ان کے امتحانی طریقہ کار میں بھی کافی فرق ہے۔ ایمسیٹ میں انٹر کا ویٹیج ہے جبکہ نیٹ میں ایک صحیح جواب کے چار نشانات کے ساتھ ایک غلط جواب پر منفی مارک ایک منہا ہوجاتا ہے۔ ان معلومات کو پروفیسر اکبرالدین صدیقی ماہر ایمسٹ اور جنید احمد خان جنید ٹیٹوریل ڈائرکٹر نے یہاں سیاست گولڈن جوبلی ہال میں ایمسیٹ نیٹ کی تیاری کیسے کریں کے سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ طالب علم انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تیاری جس طرح کرتے ہیں اس سے ہٹ کر منصوبہ بندی، حکمت عملی اور رینک کو ٹارگٹ بناکر اِن انٹرنس امتحانات میں شرکت کریں۔ جناب اکبرالدین صدیقی نے چار مضامین کے اہم نکات اور ان کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کی عملی مشق کرواتے ہوئے امتحانی تکنیک سے واقف کروایا اور کامیابی کا فارمولہ دیا کہ وہ اچھے نشانات اور رینک کے لئے پہلے آسان مضامین جیسے میڈیکل کیلئے باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری پر عبور حاصل کریں پھر فزکس کے لئے کوشش کریں جبکہ مسٹر جنید احمد خان نے جو فزکس فیکلٹی ہیں اپنے لکچر میں بتایا کہ فزکس کو ایک مشکل ترین مضمون کی حیثیت سے پڑھے بلکہ ان کے تکنیک کو سمجھیں تو آسانی سے مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعہ نہ صرف امیدواروں کے امتحانی خوف کو دور کیا جاسکتا ہے بلکہ ان میں حوصلہ بڑھتا ہے۔ داخلے پانے کیلئے وہ صحیح حکمت عملی بناکر تیاری کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر جناب منظور احمد کوآرڈی نیٹر نے بتایا ہے کہ ادارہ سیاست کے تحت نیٹ کی کونسلنگ سے سال گزشتہ ایم بی بی ایس میں 610 مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس میں تلنگانہ میں داخلہ ملا جو ایک ریکارڈ ہے۔ ایم اے حمید نے ایمسیٹ کے ساتھ نیٹ کے امیدواروں کو ان کے امتحان کے لحاظ سے سوالی پرچوں کی نوعیت کے ساتھ اے زمرہ میں بذریعہ کونسلنگ داخلہ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ بتلایا۔ طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT