Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ اور نیٹ کوچنگ کا اورینٹیشن پروگرام

ایمسیٹ اور نیٹ کوچنگ کا اورینٹیشن پروگرام

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ ایم پی سی، بی پی سی امیدواروں کیلئے ایمسیٹ اور نیٹ (میڈیکل انٹرنس) کی کوچنگ کا اورینٹیشن پروگرام ہفتہ 17 مارچ کو 10 بجے صبح رائل ریجنسی گارڈن، آصف نگر روڈ مہدی پٹنم میں مقرر ہے۔ پروفیسر اکبر الدین، جناب جنید (فزکس) امتحان کی تیاری کا طریقہ بتائیں گے۔ نیٹ کے منفی مارکس اور اچھے رینک کا خصوصی طریقہ بھی بتایا جائے گا۔ مسٹر منظور احمد اور ایم اے حمید نے انٹر کامیاب اور اب امتحان دینے والے طلبہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر نیٹ اور ایمسیٹ کے اہم پرچے مہیا کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT